سال نو کے عالمی یوم اردو ایوارڈز برائے فروغ اردو زبان و ادب کا اعلان

اردو کی فروغ و ترویج کرنے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے شخصیات کے ناموں کا اعلان
نئی دہلی۔(نمائندہ خصوصی )شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے9نومبر کو دنیا بھر میں منائے جانے والے عالمی یوم اردوکے موقع پر دئے جانے والے ایوارڈس کا اعلان کردیا گیا ہے۔عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کی یہاں آ ج ہوئی میٹنگ میں ہر سال کی طرح امسال بھی 9 نومبر کو ’عالمی یوم اردو‘ کے موقع پر اردو کے فروغ کے لئے ان کے خدمات کے اعتراف میں جن افراد کو یہ ایوارڈ دنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی صاحب کو (پس از مرگ) لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، مسٹر احمد ابوسعید (حیدرآباد) کو مولانا محمد مسلم عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تعلیمی و تالیفی خدمات، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین (سابق ڈائرکٹر، این سی پی یوایل، نئی دہلی) کو قاضی عدیل عباسی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو زبان و ادب،مسٹر مودود صدیقی (منیجنگ ایڈیٹر اخبار نو، نئی دہلی) کو محفوظ الرحمن عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت، مسٹر پی اے انعامدار (پونے) کو سرسیّد احمد خاں عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تعلیمی و قومی خدمات،مسٹرکے پی شمس الدین (کیرلا) کو مولوی عبدالحق عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تعلیمی و تدریسی خدمات، مولانا عبدالغفار صدیقی (بجنور) کو حفیظ میرٹھی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے شعری ادب شامل ہیں۔میٹنگ کی صدارت صحافی جلال الدین اسلم نے کی۔ میٹنگ میں محبانِ اردو سے اپیل کی گئی کہ ’عالمی اردو ڈے‘ کے موقع پر اپنے اپنے شہر یا محلے اور تعلیمی اداروں میں اردو ڈے منانے کا اہتمام کریں۔

Leave a Comment