حذیفہ فروز نے ناظرہ قرآن مجید مکمل کیا

\"\"
نئی دہلی (اسٹاف رپورٹر)مقامِ مسرت ہے کہ گیا وہائٹ ہاؤس کے سید محمد مجتبیٰ مرحوم کے پوتے اور اردو کے دیرینہ خادم سید فضل وارث (گیا، بہار) کے نواسے حذیفہ فروز نے اللہ رب العزت کی مہربانیوں سے ۸؍ سال کی عمر میں مورخہ ۱۳؍اگست ۲۰۲۰ء کو حافظ فراز توقیر اصدق عرف عامر اصدق کی نگرانی میں ناظرۂ قرآن مکمل کیا۔ اس خوشی کے موقع پر تمام رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ سید فضل وارث، حاجی شمس الحسن شمسؔ بیتھوی، فروز احمد، محمد اشفاق احمد، ذاکر حسنین، ندیم حسین، احمد اصدق، عطائے وارث، فیضان وارث، مہہ جبین خاتون، حافظ سعید اصدق، عذرا جبین، حاجی حسنین وارث، حاجی شاہد حسنین، مہہ انجم، نشاء انجم، غزالہ پروین، ڈاکٹر نعیم شاہد وغیرہم نے عزیزم حذیفہ فروز کو بہت ساری دعائیں دیں۔

واضح ہو کہ عزیزم حذیفہ فروز اپنے والدین کے ساتھ مستقل طور پر شاہین باغ، دہلی میں رہ رہے ہیں۔ اس کی اطلاع حذیفہ فروز کے نانا سید فضل وارث نے شاہین باغ سے اپنے قیام کے دوران دی ہے۔

Leave a Comment