فاضلؔ انصاری فن و شخصیت پریک روزہ سیمینارکاکامیاب اختتام

’ ’برہان پور کی شاعری پر دبستانِ لکھنؤ کے اثرات‘‘ کتاب کا رسمِ اجراء

٭تنویر رضا برکاتی
مدیر سہ ماہی دارالسرور برہان پور
ڈائریکٹر برکاتی مشن برہان پور

\"\"

برہان پور(اسٹاف رپورٹر)فاضلی اردو لٹریری اینڈ ویلفیئر سوسائٹی برہان پور (رجسٹرڈ) اورشعبۂ اردووفارسی سیواسدن کالج کے اشتراک سے 30ستمبر بروز اتوار کو صبح ۱۰؍بجے سیواسدن کالج کے سیمینار ہال میں انعقاد پذیر ہوا۔ پہلا سیشن افتتاحی تقریب و رسمِ اجراء ’’برہان پور کی شاعری پر دبستانِ لکھنؤ کے اثرات‘‘ مصنف ڈاکٹر عارف انصاری صاحب عمل میں آئی جس کی صدارت عالی جناب مخدوم جابر برہانی نے فرمائی۔ محترمہ تاریکا وریندر سنگھ ٹھاکر (صدر سیوا سدن ایجوکیشن سوسائٹی )نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ نظامت کے فرائض ماسٹر وقارؔ آصفی نے انجام دیے ۔ ڈاکٹر اسرار اللہ انصاری نے ڈاکٹر عارف انصاری کی تحقیقی کتاب ’برہان پور کی شاعری پر دبستانِ لکھنؤ کے اثرات‘ پر اپنا تبصرہ پیش کیا ۔ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ شکیل اور ڈاکٹر ایس ایم طارق نے اس تحقیقی مقالے اور سیمینار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔ آخر میں مخدوم جابر برہانی نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔اس موقع پر موصوف نے اس کتاب کو اردو زبان و ادب میں ایک اضافہ قرار دیا۔ جس پر پہلا سیشن اختتام کو پہنچا۔
دوسرے سیشن کا آغاز ٹھیک ۱۱؍ بجے ہوا ۔ جس کی صدارت عالیجناب ڈاکٹر اشفاق انجم (مالیگائوں) نے فرمائی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر عارف ؔانصاری نے انجام دیے۔ مقالہ نگاران میں شرارؔآصفی، ڈاکٹر اشفاق احمد خان، ڈاکٹر شبانہ نکہت ، الطاف انصاری نے اپنے مقالات پیش کیے۔ صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے داکٹر اشفاق انجم نے مقالہ نگاران کی اصلاح فرمائی ۔ مقالے میں در آنے والی اغلاط کی نشاندہی کی ساتھ ہی مقالے کے اندازِ پیشکش پربھی اظہارِ خیال کیا ۔اس طرح دوسرے سیشن کا اختتام ہوا۔
ظہرانے کے بعد 2:30بجے تیسرے سیشن کا آغاز ہوا جس کی صدارت ایڈوکیٹ سراج احمد انصاری نے فرمائی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر اسرار اللہ انصاری نے انجام دیے۔ ڈاکٹر اشفاق انجم( مالیگائوں)، ڈاکٹر عثمان انصاری، معین الدین عثمانی (جلگائوں)، ڈاکٹر شہزاد انجمؔ برہانی علیگ،ڈاکٹر عار ف ؔانصاری ، ڈاکٹر وسیم افتخار انصاری(گوالیار)نے اپنے معیاری مقالات پیش کیے۔ ایڈوکیٹ سراجؔ انصاری صاحب نے صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے فاضلؔ انصاری سے ان کے دیرینہ تعلقات اور شاگردوں سے شفقت و محبت کے واقعات سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ٹھیک ۴؍بجے شرار ؔآصفی نے تمام حاضرین ، سامعین اور مہمانان کے شکریے کے ساتھ سیمینار کے اختتام کا اعلان کیا۔اس پروگرام میں اردو شعروادب کی جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں حبیب راحت حباب ؔ(کھنڈوہ)،ظہیر قدسی (مالیگائوں)،ڈاکٹر انل کاپڑیا، فیض ؔ خلیقی، جمیل اصغر، مجازؔ آشنا، رحمن ثاقب، بسم اللہ عدیمؔ، محمد سعید چنو سیٹھ، طالب ہاشمی، شوکت انصاری، واحدؔ انصاری ،تنویررضا برکاتی وغیرہ کے نام اہم ہیں۔
شاندار اور کامیاب سیمینار کے انعقاد پر کنوینرڈاکٹر ایس ایم شکیل (صدر شعبۂ اردو فارسی سیوا سدن کالج )اور ڈاکٹر اسرار اللہ انصاری (اسسٹنٹ پروفیسر ،گورنمنٹ گرلس کالج، کھنڈوہ)نیز فاضلی اردو لٹریری اینڈ ویلفیئر سوسائٹی برہان پور کے تمام اراکین ڈاکٹرممتاز ارشد،شبیر ساجد، ماسٹرالطاف انور، زکی انور، قیصر جمال، محمدحمید اللہ انصاری، محمدرفیق انصاری اور مظہر اسلام کولوگوں نے مبارکباد پیش کیں۔

Leave a Comment